پاکستانگردونواحموسم

ملک کےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، وزیرستان، چترال اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات گئے بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، خضدار، تربت، پنجگور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button