Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، جانے پر عوام خوش ہے - Dailyghaznavi
موسم

عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، جانے پر عوام خوش ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس کے جانے پر عوام خوش ہے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اور حل کر کے دم لیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلیٰ بننا خوش آئند ہے،عوام کے مسائل ترجیحاحل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button