پاکستانگردونواحموسم

جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور ٹیکسلا میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔جڑواں شہروں اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث بعض مقامات پر سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جبکہ بعض علاقوں میں درخت گر گئے۔ جڑواں شہروں میں اب تک 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، بارش کے باعث 40۔ 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا سمیت دیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button