پاکستانتازہ ترینموسم

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی،،کب سے دوسر سلسلہ شروع ہوگااور کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔. اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔. تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور، پڈعیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button