Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
گورنر پنجاب کو ہٹانے کا معاملہ: عمران خان کی مذمت، عدالت عظمیٰ سے نوٹس کا مطالبہ - Dailyghaznavi
موسم

گورنر پنجاب کو ہٹانے کا معاملہ: عمران خان کی مذمت، عدالت عظمیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد: عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کیا گیا، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جا رہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے، ن پنجاب میں ضمیر فروشوں کا معاملہ بھی بلا تاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button