کشمیر

آزاد کشمیر موسمی تبدیلیوں کی زد میں،محکمہ صرف تنخواہوں تک محدود، قومی خزانےکو کروڑوں کی پھکی

مظفرآباد:دارالحکومت و گردونواح میں موسم گرم اور خشک،حدت بڑھنے لگی۔تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔شہر کا درجہ حرارت 32 اور مضافات کا درجہ حرارت 28 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آمدہ 48 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آزاد کشمیر انتہائی موسمی تبدیلیوں کی زد میں،درجہ حرارت اچانک میں کمی،اور زیادتی۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا محکمہ صرف تنخواہوں کی حد تک محدود،سرکاری خزانے میں کروڑوں کا ضیاع۔انوائمینٹل پروٹیکشن ایجنسی آزاد کشمیر کو سالانہ 1 کروڑ 64 لاکھ 93 ہزار تنخواہیں دی جانی لگیں۔مظفرآباد میں قائم دفتر میں 17 افراد کے سٹاف پر نوازشات کی بارش،کام صفر۔انوائمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو موسمیاتی تبدیلیوں نمٹنے اور پراجیکٹس بنانے کیلئے بنایا گیا تھا۔تاحال اس ایجنسی کی طرف آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوئی بھی پلان پراجیکٹس نہیں بنایا جاسکا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button