موسم

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

لاہورمیں بارش ہونے سے جل تھل ایک ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔صبح سویرے شہرکا موسم خوشگوارہوگیا۔ لاہور اورمضافات میں تیزبارش، موسم خوشگوارہو گیا۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن اور کلمہ چوک کے اطراف میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے باعث گرمی اور حبس کی چھٹی ہوگئی۔اسلام آباد شہراوراطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کی تباہی جاری ہے، دریائے ستلج میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات متاثراور مکانات گرگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اب دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کم ہو رہی ہے۔ دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے علاوہ تمام مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button