پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کے وقت چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button