بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر پوری دنیا بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ نریندر مودی نے اپنے پیغام میں ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
۔بھارتی وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔نریندر مودی نے لکھا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کی عملی مثال پیش کی اور صبر کے ساتھ سچائی کی راہ پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ان تعلیمات کو اپنائیں اور ملک کی ترقی کے لیے لگاتار کام کریں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ ہر طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو، سب کو عید میلادالنبی مبارک ہو۔واضح رہے کہ بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آیا تھا اور گزشتہ روز بھارت میں ربیع الاول کی 12 تاریخ تھی۔
0 1 1 minute read