اہم خبرپاکستان

سپریم کورٹ بار چیف جسٹس کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی

سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، 17 ستمبر کو حلف لینگے
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button