Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری - Dailyghaznavi
پاکستان

پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے فیملی کیس میں پسند کی شادی بارے کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 26ستمبر کو بچوں کی حوالگی بارے ایک کیس کی کمرہ عدالت نمبر ایک میں سماعت ہوئی، دوران سماعت بتایا گیا والدین نے پسند کی شادی کی تھی۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی والدین بچوں کی بہبود کیلئے محبت کا مظاہرہ کریں، اس ریمارکس کی غلط رپورٹنگ کی گئی کہ عدالت نے پسند کی شادیوں پر ناپسیندگی کی آبزرویشن دی جبکہ عدالت نے آبزرویشن دی کہ والدین کو بچوں کی فلاح کے لیے بھی محبت کے اصول کا اطلاق کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button