پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، واحد ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، مجھے فاسٹ باؤلنگ پر اعتماد ہے، یہاں فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پچھلی غلطیاں نہ دہرائیں، ہمارا ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے، اب تمام سینئر کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔
0 2 Less than a minute