دنیا

عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا

عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا

سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت اور حج کے دوران عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے اطراف کی سڑکوں کو سفید رنگ دیا گیا۔ سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر سفید پینٹ کی ایک خاص قسم کی ایپلی کیشن سطح کے درجہ حرارت کو 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہے۔ ترجمان عبدالعزیز العتیبی کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر استعمال ہونے والا خصوصی پینٹ مقامی طور پر تیار ہوتا ہے اور سورج کی کم روشنی جذب کرتا ہے۔ عبدالعزیز العتیبی کا اس سال بڑے پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے، مسجد نمرہ کے قریب 25 ہزار مربع میٹر پر پینٹ کیا گیا ہے، یہ اقدام اس سال حج کے دوران عازمین کو زیادہ آرام دہ تجربہ فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button