اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا۔ وسطی تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ریلی میں شریک یرغمالیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت کے ناکام مذاکرات سے مایوس ہیں۔ یاد رہے کہ 6 مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد احتجاج میں شدت آگئی تھی۔