کھیل

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں احسن ایاز نے مصر کے کریم البرباری کو 0-3 سے شکست دی۔ احسن نے یہ میچ 3-11، 7-11 اور 0-11 کے اسکور سے جیتا تھا۔ اس سے قبل احسن ایاز نے کوارٹر فائنل میں بھی ہم وطن فواد خلیل کو شکست دی تھی۔، احسن نے فواد کے خلاف 7-11، 5-11، اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے ہوگا۔ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی کل انعامی رقم تین ہزار ڈالر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button