دنیا

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا ریان ویزلی روتھ کون ہے؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے ملزم ریان ویزلی روتھ کو حراست میں لے لیا ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس وقت مبینہ حملہ آور سے تقریباً 275 سے 455 میٹر کے فاصلے پر تھے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جائے وقوعہ سے ایک AK-47 طرز کی رائفل، ایک اسکوپ، دو بیگ اور ایک Go-Pro کیمرہ بھی ملا ہے۔جب سیکرٹ سروس کے ایجنٹ نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گولف کورس میں جھاڑیوں میں رائفل کا بیرل دیکھا اور فائرنگ کی تو ریان ویزلی روتھ مبینہ طور پر جھاڑیوں سے باہر بھاگا اور سیاہ کار میں بھاگنے کی کوشش کی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رک بریڈشا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص وہی ہے جسے اس نے جھاڑیوں سے نکل کر گاڑی میں بیٹھتے دیکھا، ممکنہ طور پر وہی شخص تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button