کھیل

لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے، پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا، ارشد ندیم

لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے، پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا، ارشد ندیم

اولمپیئن ارشد ندیم کی بحالی کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں جاری ہے۔ لاہور کے گرم موسم کے باعث ارشد ندیم ٹانگوں میں درد میں مبتلا ہو گئے۔ اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ لاہور میں بہت گرمی ہے۔ پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں درد لیکن اب پہلے سے بہتر، تربیت جاری ہے۔اور اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کروں گا، اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہوگا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، اولمپکس کی تیاریوں کی وجہ سے فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کی کیونکہ میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا تھا، احتیاط کے طور پر ایونٹس میں شرکت نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button