پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی نے جیل میں ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اور رہنماؤں کو 3 گھنٹے جیل کے باہر انتظار میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ کرنے کی صورت میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلافات کو عوام کے سامنے لانے سے روک دیا۔
0 13 1 minute read