اہم خبرتازہ ترین

جیل میں ناروا سلوک،صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا،مزید ظلم بند کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی،کھلاڑیوں کے لئےتشویش ناک خبر ا ٓگئی

جیل میں ناروا سلوک،صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا،مزید ظلم بند کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی،کھلاڑیوں کے لئےتشویش ناک خبر ا ٓگئی

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی نے جیل میں ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اور رہنماؤں کو 3 گھنٹے جیل کے باہر انتظار میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ کرنے کی صورت میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلافات کو عوام کے سامنے لانے سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button