دنیا

کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور مجھے صرف ایک بار ووٹ دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں مزید چار سال میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، اب آپ کو ووٹ نہیں دینا پڑے گاخبر رساں ادارے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس کا کیا مطلب ہے جب کہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی سے خطاب کیا اور اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے میں گزارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button