دنیا

ایران میں ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ایران میں ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث آج دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اتوار کو بھی کام کرتی رہیں گی۔شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں گرمی کے باعث آج کام کے اوقات آدھے رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں 225 افراد گرمی کے باعث اسپتالوں میں داخل ہوئے۔تہران میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جب کہ صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر دلگان میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ایران میں گرمی کی لہر آئندہ چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button