پاکستان میں مون سون جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر تک بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز (48 گھنٹوں) کے دوران کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش ہوگی۔اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج (منگل) سے کل (بدھ) تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر 30 سے 50 ملی میٹر اور مضافاتی علاقوں میں 80 سے 100 ملی میٹر۔
0 32 1 minute read