پاکستانتازہ ترین

اگلے 48 گھنٹے انتہائی خطرناک، 200 ملی میٹر بارش کا امکان ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اگلے 48 گھنٹے انتہائی خطرناک، 200 ملی میٹر بارش کا امکان ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پاکستان میں مون سون جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر تک بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز (48 گھنٹوں) کے دوران کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش ہوگی۔اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج (منگل) سے کل (بدھ) تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر 30 سے ​​50 ملی میٹر اور مضافاتی علاقوں میں 80 سے 100 ملی میٹر۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button