امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور بحث کرنے سے انکار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ کسی اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بحث بائیڈن کے ساتھ جون میں ہوئی تھی اور دوسری کملا ہیرس کے ساتھ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوئی تیسری بحث نہیں ہوگی۔
0 0 Less than a minute