ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو 2 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں بدھ کو رہا کر دیا گیا۔ خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکن اسمبلی کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
0 0 Less than a minute