پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر بارے بریفنگ

2025

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس*

*جناح میڈیکل کمپلیکس کی تمام جدید طبی سہولیات کے ساتھ معیاری تعمیر کو جامع حکمت عملی کے تحت مکمل کیا ہے۔ وزیراعظم*

*جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش تمام مشکلات کو تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے جلد از جلد حل کیا جائے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت*

*مقامی آبادی تک طبی سہولیات کی فراہمی کے لیےجناح میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام ذیلی طبی مرکز کی تعمیر کے لیے کام کیا جاے۔ وزیراعظم کی ہدایت*

*جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور جدید علاج کی فراہمی میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات ضرورت کے مطابق لیۓ جائیں : وزیراعظم*

جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے مطلوبہ زمین حاصل کر لی گئی ہے اور ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے: بریفنگ

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا : بریفنگ

اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے انتظامات، کارکردگی اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئ۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باہمی تعاون سے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر براۓصحت مصطفی کمال ، وفاقی وزیر براۓ اقتصادی امور احد خان چیمہ، اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدہ داران نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button