Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سابق آئی چیف جنرل فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں کی پشت پناہی ثابت ہونے پہ 14 سال قید بامشقت کی سزا - Dailyghaznavi
بڑی خبرتازہ ترین

سابق آئی چیف جنرل فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں کی پشت پناہی ثابت ہونے پہ 14 سال قید بامشقت کی سزا

عقیل احمد ترین

اسلام آباد (عقیل ترین )سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو شروع ہونے والا 15 ماہ طویل فیلڈ جنرل کورٹ مارشل مکمل ہوگیا۔ انہیں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے چار الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قیدِ سخت کی سزا سنائی گئی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور انہیں اپنی پسند کی دفاعی ٹیم کا حق حاصل رہا۔ سزا کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے، جبکہ بعض دیگر متعلقہ معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔

جنرل فیض حمید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button