Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
نیوزی لینڈ نے پی سی بی سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی، ذرائع - Dailyghaznavi
بڑی خبر

نیوزی لینڈ نے پی سی بی سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی، ذرائع

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی کوئی بات نہیں کی، ملتوی شدہ میچوں کو نومبر 2022 میں شیڈول کیا جاسکتا ہے جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق نہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان سے ملتوی شدہ میچوں کو نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی پیشکش کی اور نہ ہی پاکستان اپنی ہوم سیریز پاکستان کے بغیر کسی اور ملک میں کھیلےگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس فی الحال فری ونڈو بھی نہیں جہاں ملتوی شدہ سیریز کو شیڈول کیاجاسکے۔ ملتوی شدہ میچوں کو نومبر 2022 میں کھیلا جاسکتا ہے جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آخری وقت میں دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات ہوگی جو اب تک نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button