پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1752 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
0 2 1 minute read