Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
مہوش حیات نے ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی - Dailyghaznavi
بڑی خبر

مہوش حیات نے ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے انتخاب میں بہت زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ‘ دل لگی’ڈرامے کے بعد کوئی ڈرامہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان دنوں تمام کردار تقریباََ ایک ہی طرح کے تصور پرمبنی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اداکارہ کے طور پر اپنے آپ کوچیلنج کرنے کی ضرورت ہے اور ابھی انہیں ایسا کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آیا۔

مہوش نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ہمارے پاس موجود فلمیں سامعین کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف راغب کرنے کیلئے کافی ہیں یا نہیں، لیکن وہ پھر بھی پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صنعت کو حاصل کرنے میں ہم نے جو محنت کی ہے اسے کھو دینا شرم کی بات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button