Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ایک دن کی بادشاہت ملی تو پاکستان میں سوشل میڈیا بند کروادوں گی، بشریٰ انصاری - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ایک دن کی بادشاہت ملی تو پاکستان میں سوشل میڈیا بند کروادوں گی، بشریٰ انصاری

لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے حکومت ملی تو وہ سوشل میڈیا بند کروادوں گی۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے ایک دن کے لیے حکومت ملے تو میں سوشل میڈیا بند کرادوں گی، ہمارے ترقی پزیر ملک کو ابھی بہت کام کرنا ہے، بچوں کو پڑھانا ہے لیکن بچے تو پڑھ ہی نہیں رہے، وہ پڑھے بغیر ہی پیسے کمارہے ہیں، بچوں کی ساری توجہ پڑھائی پر ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔متعلقہ خبر: وزیراعظم انصاف کیجیے ورنہ ریاست مدینہ کا نام نہ لیں، بشریٰ انصاری
لیجنڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کوئی بہت زیادہ سمجھدار نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ترجیحات کا پتہ تھا، میں اپنے گھر بار اور بچوں کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کام کرتی تھی، میں نے اپنے کیرئیرمیں صرف 25 فی صد کام کیا ہے 75 فیصد وقت اپنے گھر اور بچوں کو دیا ہے۔بشری انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں ایک ہی چیز نہیں کرنا چاہتی، میں اپنے کام سے خود ہی بچتی ہوں، اسی لئے جو کردار ایک بار ادا کیا اسے دوبارہ نہیں کیا۔متعلقہ خبر: بشریٰ انصاری کو بالی ووڈ کی کونسی مشہور فلموں کی پیشکش ہوئی تھی؟واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے چند روز پہلے سیالکوٹ واقعے اور نور مقدم کیس سمیت دیگر واقعات پر حکومت کو کہا تھا کہ وزیر اعظم انصاف کریں، ریاست مدینہ کا نام لینے سے ہی کام نہیں چلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button