Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سعودی فورسزنے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

سعودی فورسزنے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض: سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا  ڈرون  ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔

حوثیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا ۔ اس سے قبل بھی حوثی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے سعودی فورسزکے پاس تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button