Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
دیپیکا کس پاکستانی ڈیزائنر کی فین ہوگئیں؟ - Dailyghaznavi
بڑی خبر

دیپیکا کس پاکستانی ڈیزائنر کی فین ہوگئیں؟

اشتہارات کا معاملہ ہو یا فیشن شوٹ، پاکستان کے فراز منان بالی وڈ کے چند بڑے ستاروں کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فراز منان کی ڈیزائن کردہ خوبصورت ساڑھی پہن کر انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریزشیئر کی ہیں۔

کاجل لگی سیاہ آنکھوں اور خوبصورت زمرد کی بالیوں میں پاکستانی ڈیزائنر کی ساڑھی میں دیپیکا انتہائی خوبصورت دکھائی دیں ۔

فراز منان کا شمار ایشیا کے معروف برائیڈل ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔
فراز منان کا شمار ایشیا کے معروف برائیڈل ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔

فراز منان نے اپنے انسٹاگرام پر اس لک کا کلوز اپ بھی پوسٹ کیا  جس کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  انسٹاگرام پر دیپیکا کے لباس کی تعریف کی  گئی۔

فراز منان کا شمار ایشیا کے معروف برائیڈل ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فراز منان اس سے قبل بالی وڈ کی دیگر مشہور شخصیات کے لیے لباس ڈیزائن کر چکے ہیں جن میں سے اداکارہ کرینہ کپور اکثر ان کے ڈیزائن کردہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں جب کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا شوٹ منان کے دلہن کے لباس کا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button