کاروبار

15 روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ 15 روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نیلامی میں 3 ماہ کے دوران 970 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 1 فیصد بڑھ کر 21 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے،نیلامی میں 12 ماہ کے 152 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے گئے، ان بلز کی کٹ آف ایلڈ 50 بیسز پوائنٹس بڑھ کر21 اعشاریہ 48 فیصد رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button