Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
جہانگیر ترین گروپ کا عمران خان کو خط ۔۔ وقت مانگ لیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

جہانگیر ترین گروپ کا عمران خان کو خط ۔۔ وقت مانگ لیا

جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کےلئےجہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط وزیراعظم ہاوس پہنچا دیا گیا ۔

ارکان  اسمبلی نے خط میں موقف  اختیار کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں،جہانگیر ترین کے مخالفین وزیر اعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں،ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کر مطالبہ کررہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ نے حقائق سے آگاہ کرنے کے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا۔ خط پر ایم این ایز راجہ ریاض ، خواجہ شیراز ، سید سمیع الحسن گیلانی ، ریاض مزاری ، مبین عالم اعوان اور جاوید ورائچ اور19 ارکان صوبائی کے بھی دستخط موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button