اسلام آباد میں مختص کیے گئے انیس مختلف پوائنٹس پر آٹے کی ڈسٹری بیوشن جاری ہےڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندگان موقع پر موجود ہیں، ویریفکیشن کے بعد آٹے کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان سے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے آٹے کا تحفہ وصول کریں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندگان کو ہدایات جاری کہ عوام کو مفت آٹا بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے،



