پاکستان

میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی خالی مخصوص نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

مظفرآباد (نیوزڈیسک)آزادجموں وکشمیر الیکشن نے میونسپل کمیٹی ڈڈیال تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور سے مخصوص نشست پر نوجوان کونسلر کے مستعفی ہونے کی بناء پر ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی 10مئی 2023تا 11مئی 2023سہہ پہر 3:00بجے تک داخل کروائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12مئی 2023کو ہو گی، فہرست اہل امیدواران کی اشاعت 12مئی 2023(جانچ پڑتال کے فوری بعد), کاغذات نامزدگی کی مستردگی یا منظوری کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ اور وقت 13مئی 2023دن 2:00بجے تک ہے، اپیلوں کی سماعت اور ان کے فیصلہ جات 15مئی 2023،بطور امیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 16مئی 2023دن 2:00بجے تک، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست کی اشاعت 16مئی 2023(دن 2:00بجے) اور پولنگ 18مئی 2023بروز جمعرات صبح 10:00بجے سے دن 2:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button