انٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر عامر لیاقت کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہوگیا

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس مکمل ہوگیا۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی آج پہلی برسی ہے اس موقع پر مداحوں اور ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے مرحوم کے درجات بلند کرنے اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیوز اینکر نجی ٹی وی سے کیا۔

ان کو ٹی وی اینکرز میں سرفہرست سمجھاجاتا تھا وہ 500 بااثر مسلم شخصیات میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل کرچکے تھے۔ عامر لیاقت 2018 سے ممبر قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی جس سے بطورِ ایم این اے منتخب ہوئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی برسی پر ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے شوبز ستاروں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

عامر لیاقت کی برسی پر اداکارہ یمنیٰ زیدی، ندا یاسر، اداکار ساجد حسن اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سمیت دیگر نے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کی دوپہر کو کراچی کی ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔ وہ کمرے میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے دم گھٹ کر انتقال کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button