پاکستان

حنا ربانی کادورہ ، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

برسلز(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا ئی ممالک کیساتھ اہم ملاقات ،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ نکولا پروکاسینی کی قیادت میں ملنے والے یورپین یورپین وفد کے درمیان مفاہمت طے پائی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے۔ حنا ربانی کھر نے ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ کی نمائندے کراہ میکس کے علاوہ ،یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ہیڈی ہوٹلا سے بھی اہم ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پائیدار ترقی کیلئے ایک موثر ذریعہ ہے،ا س سے یور پاک تجارت ہو گی اور مزید ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔اس دوران وزیر مملکت نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے سربراہ برنڈ لینج سے جی ایس پی پلس اسکیم اور پاکستان کی پوزیشن کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی ۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی وائس چیئر مین سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button