Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
وزیرتوانائی کا ڈیزل کی طلب اور پیٹرول و بجلی کی کھپت میں اضافے کا دعویٰ - Dailyghaznavi
بڑی خبر

وزیرتوانائی کا ڈیزل کی طلب اور پیٹرول و بجلی کی کھپت میں اضافے کا دعویٰ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں بجلی، پیٹرول کی کھپت اور ڈیزل کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہہ ماہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی طلب میں 26 فیصد اضافہ ہوا، اور اسی دوران پیٹرول کی کھپت میں 14 فیصد اور بجلی کی کھپت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

 

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مضبوط اقتصادی ترقی کے تمام اشاریے گزشتہ سال سے زائد ہیں، جو گزشتہ سال کی نسبت مزید بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیاں ظاہر کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button