Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی - Dailyghaznavi
بڑی خبر

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

لاہور: ن لیگ کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔ مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چار اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا دستہ لگا دیا گیا، انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔دریں اثنا کے پی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی تاہم ابھی انہیں سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button