Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

بیجنگ: چین میں حکام نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سڑکوں پرپریڈ کرا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پرگشت کرا دی۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد کے گلے میں پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے  جس پران کے نام اورتصاویرتھیں۔ حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اورتنبیہ تھا۔

پریڈ کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورونا کی خلاف ورزی پرپریڈ کرانے کے فیصلے پر چینی حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button