Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بجلی کی قیمت 4.33 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ - Dailyghaznavi
بڑی خبر

بجلی کی قیمت 4.33 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: حکومت کی بجلی صارفین کو زور دار جھٹکے کی تیاریاں، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا سابقہ ایڈجسٹمنٹس اور اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا، مذکورہ اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پچاس یونٹ والے اور کے الیکڑک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا
سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔ کول پاور پلانٹس کی بندش پر چئرمین نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاور پلانٹس کی بندش کا شیڈول نیپرا کےساتھ شئیر کرنے کی ہدایت کردی۔سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کرکے فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے، ریفائنریاں اپنا کمرشل سسٹم بہتر کریں، صرف پاور سیکٹر ریفائنریاں چلانے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریفائنریاں چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم ریفائنریاں چلانے کے لئے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کریں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا بل دیکھا تو میں چونک گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button