روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سستی شہرت کے لیے کچھ ماڈلزاور اداکاراؤں کی طرف سے جیتنے کی صورت میں اپنی پسندیدہ ٹیم کھلاڑیوں کے لیے کچھ شرمناک اعلانات بھی کیے جاتے ہیں۔ 2017ءمیں اٹلی کی خوبرو ماڈل و اداکارہ پاؤلا ساؤلینو نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگر اٹلی کی فٹ بال ٹیم سپین کو شکست دے دیتی ہے اور لیگ جیت لیتی ہے تووہ تمام اطالوی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ مقابلہ تو اٹلی کی ٹیم نہ جیت سکی اور پاؤلا کے اس شرمناک اعلان پر عملدرآمد کی نوبت نہ آئی مگر اس کے بعد پاؤلا کو کئی کامیابیاں ملیں۔ اس اعلان پر پاؤلا کو عالمی میڈیا پر خاصی کوریج ملی اور اسے لاس اینجلس سے فلم میں کام کی پیشکش ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پاؤلا نے یہ پیشکش قبول کر لی اور اٹلی سے لاس اینجلس منتقل ہو گئی۔ اب تک وہ 3فلموں میں کام کر چکی ہے اور اس کی چوتھی فلم ’فون بک‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ بھی جلد ریلیز ہو جائے گا۔2017ءمیں فٹ بال ٹیم کے لیے اس شرمناک اعلان سے قبل 2016ءمیں اس نے اطالوی وزیراعظم میٹیو رینزی کے ریفرنڈم میں اعلان کیا تھا کہ جو شخص وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے گا وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے گی۔ یہاں بھی وزیراعظم میٹیو یہ ریفرنڈم جیت گئے اور پاؤلا کو شہرت تو مل گئی مگر اعلان پر عملدرآمد کی نوبت نہ آئی۔
0 0 1 minute read



