Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
جلد نیشنل میڈیا ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ افپکا اجلاس - Dailyghaznavi
بڑی خبر

جلد نیشنل میڈیا ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ افپکا اجلاس

اسلام اآباد() انٹرنیشنل فورم برائے پاکستانی کالمسٹ و اینکرز (افپکا) کی نومنتخب باڈی کا اہم اجلاس صدر افپکا محمد آصف نور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں افپکا کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد آصف نور نے کہا کہ افپکا صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر قومی سطح کے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ابلاغ عامہ سے منسلک افراد کو درپیش مسائل زیرِ بحث لائے جائیں گے اور انکے پائیدار حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں عقیل احمد ترین سینئیر نائب صدر ، وقار فانی نایب صدر، وزیر نصرت علی نائب صدر ،ڈاکٹر زین اللہ خٹک چیف آرگنائزر ،صہیب بن نور سیکرٹری فنانس اور وقار علی شاہ سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی۔ محمد آصف نور نے کہا کہ افپکا اپنے قیام سے ہی ابلاغ عامہ سے منسلک افراد کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ فورم میں مزید بلاگرز، وی لاگرز اور نئے لکھنے والوں کو شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button