Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید کے بیان نے کھلبلی مچادی
بڑی خبرپاکستانتازہ ترین

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید کے بیان نے کھلبلی مچادی

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید کے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل ہے۔ میں کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی ہیں، بے گناہوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، اس گرمی میں 500 لوگ پیش ہوتے ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جا رہا ہے؟ میری ایک درخواست ہےاس عید پر عام معافی دی جائے۔ شیخ رشید نے سیاسی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ راولپنڈی میں جنازے نکالے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button