Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
’اومی کرون‘ نے بھارت پنجے گاڑھ دیے، مزید 2 افراد میں تصدیق - Dailyghaznavi
بڑی خبر

’اومی کرون‘ نے بھارت پنجے گاڑھ دیے، مزید 2 افراد میں تصدیق

کورونا وائرس کے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے ویرینٹ اومی کرون نے بھارت میں پنجے گاڑنے شروع کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں مزید دو افراد میں کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گجرات میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے دونوں شہری 4 دسمبر کو جنوبی افریقا سے واپس آئے تھے جن کے جینوم ٹیسٹ میں اومی کرون وائرس کا انکشاف ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والے یہ دونوں افراد مکمل ویکسین شدہ تھے جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button