پاکستان

ملک کے 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک، ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button