دنیا

اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ آج ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی گذشتہ ماہ پیش کردہ قرارداد پر آج ووٹنگ ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والی افواج کو امداد دینے سے روکتا ہے۔ عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ اسرائیلی زیادتیوں کی باقاعدہ تحقیقات نہیں کریں گے۔وسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 320 فلسطینی زخمی بھی ہوئےہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد مجموعی تعدا 24 ہزار 285 ہوگئی، جبکہ 61 ہزار 154 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button