Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا کوقراردے دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا کوقراردے دیا

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان 56 سال کے ہوگئے۔ سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی۔

بالی وڈ کی سپراسٹاراداکاراؤں  سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اورکترینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی شادی کے چرچے تو ہوئے لیکن شادی نہ ہوسکی۔ اب سلمان خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

سلمان خان نے ایک انٹرویومیں یہ انکشاف کیا تھا  کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول ہیروئن ریکھا ہیں کیونکہ وہ بچپن سے ریکھا کے پرستارتھے اوران سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا ان کی پڑوسی تھیں جن کوواک پرجاتا دیکھنے کے لئے وہ صبح  ساڑھے 5 بجے اٹھ جایا کرتے تھے۔دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا۔

سلمان خان نے کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک میری شادی نہیں ہوسکی۔ 67 سال کی ریکھا ماضی کی سپراسٹاررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button